Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاک ڈاون میں بتدریج نرمی کی جائیگی،عمران خان

اپ ڈیٹ 04 مئ 2020 02:57pm
فائل فوٹو

 

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ کھولنا ہے،آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  غریب طبقہ زیادہ متاثر ہے،لاک ڈاؤن کھولنے کیلئے شرائط رکھ رہے ہیں،حکومت یا انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ٹائیگر فورس بنائی، ٹائیگر فورس رضاکارانہ طور پر انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

انہوں نےکہا ملک میں زیادہ مسائل لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوئے، لاک ڈاؤن آہستہ آہستہ کھولنا ہے، اگر لوگوں نے شرائط پر عمل نہ کیا تو پھر سے لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا حکومت یا انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، ہمارا ملک توپہلے ہی مشکل میں تھا، موجودہ صورتحال میں ٹائیگرفورس کااہم کردار ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا لاک ڈاؤن کھولنے کیلئے ایس او پیز رکھ رہے ہیں، لوگوں کو کورونا سے بچانا اور روزگار بھی دینا ہے۔